مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماسکو میں برف باری کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس برف باری کو ماسکو کی تاریخ کی سب سے شدید برف باری کہا جارہا ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران تقریباً ڈیڑھ فٹ برف باری ہوئی جو اوسطاً ماہانہ ہونے والی برف باری کا نصف ہے ۔ شدید برفباری سے سیکڑوں درخت گر گئے ، درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ڈیڑھ سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، درخت گرنے اور بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث متعدد حادثات ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1878527
آپ کا تبصرہ